برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیری ثقافتی نمائش کا انعقاد

Kashmir Exibition Brussels

Kashmir Exibition Brussels

برسلز (پ۔ر) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیری ثقافت اور آرٹ کے بارے میں نمائش کا انعقاد ہوا۔ کشمیر کونسل یورپ (ای یو) نے اس ایک روزہ نمائش کا اہتمام یورپی پریس کلب برسلزمیں کیا۔ نمائش میں کشمیری ثقافت سے متعلق فن پارے، ملبوسات اوردستکاری کاسامان رکھا گیا۔ متعدد یورپی لوگوں نے نمائش میں رکھی گئی اشیاء کے بارے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسید نے بتایاکہ نمائش کا مقصد کشمیری ثقافت کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ یورپی لوگوں کومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ ثقافت بھی انسانی حقوق کو اجاگرکرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
کشمیرکونسل ای یو ابتک یورپ میں مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے متعدد اقدامات کرچکی ہے۔

کونسل کے زیراہتمام بلجیم سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں ابتک کئی کانفرنسیں اور سیمیناروں منعقد ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں روکوانے اور مسئلہ کشمیرپر آگاہی پیداکرنے کے لیے یورپ میں کشمیریوں کی حمایت میں ایک ملین دستخطی مہم جاری ہے۔