برسلز میں کشمیری ثقافتی نمائش پانچ جولائی کو ہو گی، نمائش کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو کر رہی ہے

برسلز (پ۔ر) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیری ثقافت کے بارے میں نمائش پانچ جولائی کو منعقد ہو گی۔ کشمیر کونسل یورپ (ای یو) نمائش کا اہتمام یورپی پریس کلب برسلزمیں کر رہی ہے۔ نمائش میں کشمیری ثقافت سے متعلق فن پارے اوردستکاری کا سامان رکھا جائے گا۔

نمائش کے بارے میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسیدنے اپنے بیان میں بتایاکہ نمائش کا مقصد کشمیری ثقافت کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ یورپی لوگوں کومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ ثقافت بھی انسانی حقوق کو اجاگرکرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔

کشمیر کونسل ای یو ابتک یورپ میں مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے متعدد اقدامات کرچکی ہے۔

کونسل کے زیراہتمام بلجیم سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں ابتک کئی کانفرنسیں اور سیمیناروں منعقد ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں روکوانے اور مسئلہ کشمیرپر آگاہی پیداکرنے کے لیے یورپ میں کشمیریوں کی حمایت میں ایک ملین دستخطی مہم جاری ہے۔

Exhibition

Exhibition

Exhibition

Exhibition