برسلز میں یوروپیئن پاکستانی کرسچن آلاینئس کی جانب سے منقعد کیا جانے والا مظاہرہ نہایت کامیاب رہا

Protest

Protest

برسلز (واٹسن سلیم گل) برسلز میں یوروپیئن پاکستانی کرسچن آلاینئس کی جانب سے منقعد کیا جانے والا مظاہرہ نہایت کامیاب رہا۔ یوروپیئن پارلیمنٹ کے سامنے اس مظاہرے میں برطانیہ، سپین ، فرانس ، جرمنی ، ہالینڈ اور بیلجئم سے پاکستانی مسیحیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے یوروپیئن پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان پر مسیحیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثررسوخ استمال کرے۔ مظاہرین نے اپنی تقاریر میں مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد کے مسیحوں کو جو تین سال سے جیل میںقید و بند کی صوبتوں برداشت کر رہے آزاد کیا جائے۔

ساجد مسیح کی حالت کے زمہ دار پولیس والوں کو سزا دی جائے اور مسیحوں کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔مظاہرے کی انتظامی امور کی کمیٹی جس میں ہالینڈ سے گلباز فضل، اعجاز میتھو زوالفقار، پاسٹر ندیم دین ، بوبی یوسف،جمشید ملک، واٹسن سلیم گل بیلجئم سے بشپ ارشد کھوکھر، شاہد پرویز، پرویز بھٹی جرمنی سے عاشر عظیم شامل تھے۔

مظاہرے کا آغاز پاسٹر کیمرون تھامس نے دُعا سے کیا میزبانی کے فرایئض پاسٹر عمران گل اور پرویز بھٹی نے انجام دیئے۔ پاسٹر سرفراز رحمت اور پاسٹر ندیم دین نے اختتامی دُعا سے مظاہرین کو رخصت کیا۔ مظاہرے کے بعد بیلجئیم کی کمیونیٹی نے مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہوا تھا۔