برسلز: 6 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا

Pakistani Descent British Citizen Aressted

Pakistani Descent British Citizen Aressted

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم سے 6 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کوبرسلز کےنواحی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری پرانی ایمبولینسوں میں موجود تھے، انسداد دہشتگردی یونٹ نے یہ کارروائی ایسوپیٹرول اسٹیشن کے قریب کی۔پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے پوچھ گچھ کی جبکہ ایمبولینسوں کی تلاشی لی گئی۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پیرس جیسے مزید دہشت گرد حملوں کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

ہزاروں فوجی مختلف سڑکوں، گلیوں اور اہم مقامات پر تعینات تھے ۔میٹرو ٹرین سروس، ہوٹل، کھیلوں کے میدان، شاپنگ سینٹرز بند کردیے گئے تھے جبکہ تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں اور عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا گیا۔