برسلز: دہشتگردی کے خلاف احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

Brussels Protesters and Police Clash

Brussels Protesters and Police Clash

برسلز (جیوڈیسک) برسلز میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ ایئرپورٹ ایک ہفتے بعد کل آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا۔ بیلجیم میں چھاپوں کے دوران9 افراد کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائر کار دیگر ممالک تک بڑھا دیا گیا۔

دہشتگرد حملوں سے متاثرہ برسلز ایئر پورٹ کو بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد کل آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا، گزشتہ منگل کو ہونے والے دہشتگرد حملے میں ڈپارچر حال اور ایئرپورٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا ،تاہم حکام نے ایئر پورٹ کے باقاعدہ طور پر کھولنے کی کوئی مقررہ تاریخ نہیں دی ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر کے مطابق برسلز سمیت بیلجیم کے مختلف شہروں میں 13 چھاپے مارے گئے، اس دوران مزید9 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے5 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔ جرمنی میں 2 افراد کی گرفتاری کے بعد اٹلی اور نیندرلینڈ سے بھی 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا پیرس اور برسلز حملوں سے تعلق ظاہر کیا جارہا ہے۔