بجٹ 2017ء، امیروں کا بھی امتحان لینے کو تیار

Food

Food

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق، نئے مالی سال کا بجٹ امیروں کی جیب پر بھی بھاری پڑے گا۔ امپورٹڈ ٹین فوڈ پر ریگولیٹری ڈیوٹی پندرہ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کئے جانے کا امکان ہے۔

امپورٹڈ جوسز، منرل واٹر، انرجی ڈرنکس کیساتھ ساتھ جانوروں کی امپورٹڈ خوراک بھی مہنگی ہو جائے گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیوٹی میں اضافے سے امپورٹڈ پائن اپیل کا 250 گرام کا ڈبہ 25 روپے، سویٹ کارن کا 200 گرام کا ڈبہ 17 روپے جبکہ مشروم کا 200 گرام کا ڈبہ 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یہی نہیں امپورٹڈ ریڈ چیری کا 200 گرام کا ڈبہ 15 روپے، چاکلیٹ سپرڈ کا 300 گرام کا ڈبہ 27 روپے جبکہ امپورٹڈ جوسز، منرل واٹر اور انرجی ڈرنکس بھی امیروں کی جیب پر بھاری پڑیں گے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی کے اضافے سے جانوروں کی امپورٹڈ خوراک بھی مہنگی ہو جائے گی۔