بجٹ میں خشک دودھ کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا امکان

Dry Milk

Dry Milk

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق حکومت نے خشک دودھ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکے باعث خشک دودھ 11 روپے کلو تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

امپورٹرز کے مطابق خشک دودھ کی درآمد پر پہلے سے ہی 20 فیصد ڈیوٹی اور 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے سے درآمدات متاثر ہوسکتی ہے جسے سے ناصرف تاجروں کا نقصان ہو گا بلکہ عوام کے لئے بھی سستے دودھ کا حصول مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان سالانہ ایک لاکھ ٹن خشک دودھ درآمد کرتا ہے اس وقت مقامی مارکیٹ میں کھلے خشک دودھ کی اوسط قیمت 4 سو روپے فی کلو گرام ہے۔