بجٹ میں صحت کو نظر انداز کرنے پر علی ظفر کی تنقید

Ali Zafar,

Ali Zafar,

لاہور (جیوڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار واداکارعلی ظفر کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے کئی سالوں سے جی ڈی پی کا 0.45 فیصد رکھے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ صحت کے شعبے کی زبوں حالی اور اسے مسلسل نظرانداز کرنا قابل مذمت ہے۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے بجٹ میں فی شہری کی صحت کے لیے 3873 روپے سالانہ رقم مختص کرتا ہے جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کم ترین سطح 4606 روپے سے بھی نیچے ہے۔

گلوکار نے زور دیا کہ سڑکوں اورریلوے کی طرح صحت کے شعبے کو بھی اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔