بخاری کلب حیدرآباد نے چوتھا آل سندھ حیدر علی تھیبو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے احسان شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام ٹنڈوالہیار میں منعقد ہونے والے چوتھا آل سندھ حیدر علی تھیبو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد نے جیت لیا۔ فائنل سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیابیسٹ آف تھری پر مشتمل فائنل بخاری کلب نے 2-0 سے جیت لیا میچ کا پہلے سیٹ کا اسکور 16-7 اوردوسرے سیٹ کا اسکور 16-13 رہا ، بخاری کلب کی جانب سے عبدالحکیم بوزدار، مختیار تھیبو، غلام علی، اعجاز احمد اور یار محمد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جبکہ سروری کلب کے عاصم پٹھان، عبدالہ سنی، محبوب اور شازم کا عمدہ کھیل بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکا، فائنل کے مہمان خصوصی سردار امیر محمد ابڑیجو تھے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ٹورنا منٹ کے سرپرست اعلیٰ عبدالشکور تھیبو نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار اور اجرک کا تحفہ پیش کیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف بھی کرایا گیاٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار امیر احمد ابڑیجو نے آرگنائزنگ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر مبارک باد پیش کی اوراپنی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کو دس ہزار نقد انعام دیا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم بخاری کلب کو بھی اپنی جانب سے پانچ ہزار کیش انعام دیا۔

مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی اور کیش پرائز بخاری شوٹنگ بال کلب کے کپتان مختیار علی نے اور رنر ٹرافی اور کیش پرئز سروری شوٹنگ بال کلب کے کپتان شازم پٹھان کو پیش کی،اس موقع پر شائقین شوٹنگ بال کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی جو کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے پر انہیں داد تحسین دیتے رہے، سیمی فائنل مقابلوں میں سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد نے لاشاری شوٹنگ بال کلب میرپور خاص کو 2-0 سے اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد نے احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیار کو 2-1 سے شکست دی، اس موقع پر سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید مدد علی شاہ، سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر جتوئی، سردار فتح محمد تھیبو، نفیس حیدر، حاجی ہدایت اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر