بولاوائیو: افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی

Afghanistan Team

Afghanistan Team

بولاوائی (جیوڈیسک) زمبابوے اور افغانستان کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج بولاوائیومیں کھیلا گیا۔ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 73 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔افغان ٹیم نے اس جیت کے ساتھ سیریز 2 -3 سے اپنے نام کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

میچ میں ٹاس زمبابوے نے جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کیے۔ٹیم کی جانب سے نور علی زادران 54 اور محمد نبی 53 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، تاہم زمبابوے بولرز کی جانب سے ویلنگٹن ماساکاڈزا اور سکندر رضا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔؎

میچ میں کامیابی اور سیریز جیتنے کے لیے زمبابوے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔سین ولیمز کی 102 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی، جبکہ افغان بولرز کی جانب سے دولت زادران 4، امیر حمزہ3 اور راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی ۔سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر اور دوسرا 28 اکتوبر کوبولاوائیو میں کھیلا جائے گا۔