بھمبر کی خبریں 24/9/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ، بلدیہ بھمبر کے ملازمین نے قلم چھوڑ اور صفائی مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، بدبو کی وجہ سے شہریوں کا چلنا محال ہوگیا ، افسیران بلدیہ ٹس سے مس نہیں تفصیلات کے مطابق ریاست کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بھمبر میں بلدیہ ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں جسکی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی ڈھیراور بیمارویوں پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا شہریوں میں شدید تشویش کی لہرپائی جاتی ہے شہریوں نے حکومت اور محکمے کے حکام فوری نوٹس لینے اور صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرم شروع ہوتے ہی ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین نے سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گزشتہ رو ز ایس ایس پی بھمبر نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے ساتھ ملحقہ علاقوں کے بارے میں بھی افیسران سے تفصیلات طلب کیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین نے کہا کہ محرم الحرام میں بھمبر کے خارجی اور داخلی راستوں پر گہری نظر رکھی جائے گی علماء اکرام بھائی چارے کی فضا پیدا کریں انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا عوام سیکورٹی کے معاملات میں پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر چوہدری ندیم عارف، ڈی ایس پی سٹی چوہدری امین ، ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر چوہدری شہزاد ، سی آئی اے انسپکٹر چوہدری منیر حسین ، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان بھی موجود تھے ۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گجرات روڈ پر تعلیمی اداوں کی موجودگی سے ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہو کررہ گیا ہے ، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بچوں اور ان کے والدین کے لیے درد سر بن ہوا ہے تعلیمی ادار جات کی تعطیل کے بعد بے ہنگم ٹریفک کی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے ضلعی انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقداما ت کرے تفصیلات کے مطابق میرپور چوک اور بھمبر گجرات روڈ پر تعلیمی ادارجات کی ایک بڑیتعداد ہے جبکہ پرائیوٹ ہسپتال بھی بھمبر گجرات روڈ پر قائم ہیں صبح اور تعطیل کے دوران میرپور چوک او ر بھمبر گجرات روڈ پر گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو کررہ گیا ہے کوٹھی موڑ پر اکثر اوقات ٹریفک بند رہتی ہے ٹریفک کی عدم دلچپی کے باعث بھمبر گجرات روڈ پراکثر اوقات ٹریفک بند رہتی ہے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک حکام کی کوئی منصوبہ بندی نہ ہے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بھمبرکے عوامی حلقوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین زکواة وعشر کمیٹی ضلع بھمبر راجہ مسعود اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی خصوصی ہدایت اور عوامی خدمت کی پالیسوں کے مطابق محکمہ زکواة وعشر کو صحیح معنوں پر مستحقین کی خیرت کا ادارہ بنائیں گے صاحب حیثیت افراد کی زمہ داری ہے کہ وہ آزاد خطہ سے غربت سفید پوش خاندانوں کے ہاتھ سے گدا گری کا کشکول چھڑانے کے لئے محکمہ زکواة سے بھرپور تعاون کریں ، بھمبر ضع کو زکواة کے حوالہ سے ایک ماڈل ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین راجہ مسعود اسلم نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا راجہ مسعود اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر زکواة کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ محکمہ زکواة کے چیف ایڈمنسٹریٹر راجہ ارشاد خان، محکمہ زکواة کو فعال بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں چیئر مین زکواة عشر نے زکواة کی تقسیم کے اعداد شمار بنائے ہوئے ہیں کہ بھمبر میں زکواة کے مستحق خاندانوں کی تعداد 4800 ہے جبکہ مستحقین خاندانوں میں 55 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں زکواة سے مستحق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کو 936000 روپے دئیے گئے ہیں رمضان کے آخری عشر میں مستحقین کو 55 ہزار روپے مالی امداد دی گئی جبکہ رمضان المبارک میں ہی مستحقین میں آٹا تقسیم کیا گیا سفید پوش خاندانوں کی بیٹوں کی شادی جہیز فنڈز بھمبر ، برنالہ ، سماہنی میں فی حلقہ 2لاکھ روپے تقسیم کیے گئے سماہنی میں دینی درس گاہوں کو 2لاکھ کی امداد دی گئی محکمہ زکواة وزیر اعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اپنی زمہ داریاں بطریق احسن انجام دے رہا ہے چیف ایڈمنسٹریٹر راجہ ارشاد کی دلچسپی سے محکمہ زکواة فعال ہورہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں مستحقین زکواة کی تقسیم ایک اہم زمہ داری ہے محکمہ زکواة کی تقسیم کے سلسلے میں اپنی زمہ دار یاں پوری کررہا ہے میرا مشن اور نصب عین ہے کہ ضلع بھمبر میں کوئی سفید پوش خاندان ہمارے پاس آئے تو وہ خالی ہاتھ نہ جائے ۔