بونیر : قرض کی رقم واپس مانگنے پر چچا زاد بھائی کی آنکھیں نکال لیں

Akhtar Ali Shah

Akhtar Ali Shah

بونیر (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بونیر میں لین دین کے تنازع پر چچا زاد بھائی کی آنکھیں نکال دیں، بونیر کے اختر علی شاہ نے اپنے کزن عبدالرحمان کو 5 لاکھ روپے قرض دیئے تھے اور واپسی کا تقاضا کرنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔

اختر علی شاہ کے ناراض ہونے پر عبدالرحمان نے اس کی آنکھیں نکال دیں، زخمی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے اختر علی شاہ کی درخواست پر عبدالرحمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔