بنوریہ میڈیکل کے تحت جامعہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

کراچی: بنوریہ میڈیکل سینٹر کے تحت صحت مند زندگی کے تعاون سے جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وبائی امراض بالخصوص ٹی بی کی تشخیص کیلئے چسٹ ایکسرے اور بلغم کے ٹیسٹ کیے گئے ،ٹی بی تشخیص کی صورت میں مریض کا سارا علاج مفت کیا جائے۔

گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر شکیل کی نگرانی میں صحت مند زندگی نامی فلاحی ادارے کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایکسرے موبائل وین کے ذریعے طلبہ کرام کے ٹیسٹ کیے گئے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم ، ایم آر ظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پرموجود میڈیکل ٹیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کیمپ کا مقصد ٹی بی جیسے وبائی امراض کو جڑھ سے ختم کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیناہے ،اوربروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے وبائی امراض سے بچا سکتا ہے۔