برہان وانی کی برسی منائی جا رہی ہے جو عالمی دہشتگرد بھارت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kiani

Zubair Iqbal Kiani

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگرنے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوان ہیرو برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردی بیان میں کہا کہ نوجوان کشمیری شہید مظفربرہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آ باد کے علاقے کوکر ناگ میں دو ساتھیوں معصوم احمد شاہ اور سرتاج احمد شیخ کو شہید کرکے یہ سمجھ لیا تھا کہ آزادی کی ان آوازوں کو دبا کر اپنے مضموم مقاصد میں کامیابی حاصل کر لینگے لیکن یہ بھارتی قابض فوج کی بھول ہےقابض فوج لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے کے بعد بھی کشمیریوں کو اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکی۔

اقوام عالم کے سامنے بھارت کے سب کتھے چٹھے کھل کر واضع ہو چکے ہیں اور عالمی عدالتیں بھارت فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھائے کا فوری نوٹس لے ۔بھارت نے اپنی فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور قابض فوج نے بھی دہشتگردی کے تمام ریکارڈ توڈ دئے ہیں۔ عالمی دنیا سے بھرپور مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھارت پر دباو ڈالے اور بھارت کو لگام ڈالے۔