برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کے سینکڑوں مسلمانوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا

Protest

Protest

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کے سینکڑوں مسلمانوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں برما حکومت کے خلاف مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف پیرس میں برما سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی دنیا سے بھرپور سفارتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا.

اس موقع پر مظاہرین نے میانمارحکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کا لکھا ہو ا تھا ۔فرنچ پولیس کو بھی مظاہرین کی حفاظت اور کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس کی مزید نفری منگوانا پڑی۔

جبکہ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے تک مارچ کیا اور انہیں اس قتل عام پر جاگنے کے لئے دروازہ کھٹکھٹایا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو کشمیر ۔برما اور فلسطین سمیت دوسرے مسلم ممالک میں جاری قتل عام کو روکنا ہو گا۔