برما میں ظلم کی داستانیں مسلمانوں کو کچلنے کی عالمی سازش ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے برماکے مسلمانوں پر انسانیت سوز ظلم ودرندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ برمامیں ظلم کی دستانیں مسلمانوں کو کچلنے کی عالمی سازش ہے،مسلمان ایک پتھر بھی کسی پر دے مارے تو اس کے خلاف پوری دنیا ایک ہوکر میدان میں آتی ہے، جبکہ عرصہ دراز سے برما میں مولی گاجر کی طرح مسلمانوں کو کچلا جارہاہے

کو پرسان حال نہیں عالمی اداروں ،مسلم حکمرانوں،نام نہاد این جی اوز مسلسل خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں،تنازعات اور اختلافات کو بالائے طاق اور متحد ہوکر ہی امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکتاہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا کا ہر ادارہ مسلمانوں کے ساتھ دہرا معیار اپنا رکھاہے،ان اداروں کو دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دکھائی نہیںدیتے ،اس وقت تک واقعے کانوٹس نہیں لیا جاتا جب تک مسلمانوںکی نسل کشی کی ہرممکن کوشش کی جاچکی ہوتی ہے۔

کشمیر، فلسطین ،شام، برما، فلپائن اور تھائی لینڈ اور شام اور برما کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، انہوںنے کہاکہ برمامیں ظلم کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے ،کہاں ہیں مسلمان حکمران ؟اور کہاں ہیں انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ،مغربی دنیا اور انسان حقوق کے نام نہادعلمبردار تنظیمیں مسلم نوجوانوں کو انتہا پسندی پر مجبور کرتے ہیں کیونکہ ان ممالک اوراداروں کایہی منافقانہ رویہ مسلم نوجوانوں میں انتقام کے جذبات بھڑکاتے ہیںجس کے بعد جذباتی نوجوان ہتھیاراٹھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ،نہوںنے کہاکہ برمامیں جو ظلم کے پہاڑ مسلمانوں پر ڈھائے جارہے ہیں انہیں دیکھ کر انسان کی روح کانپ اٹھتی ہے ، اس موقع پر امریکاسمیت عالمی برادری خاموش بیٹھی تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے۔