کاروباری ہفتے کا اختتام: اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 19 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سیاسی عدم استحکام کے باعث کاروباری ہفتے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 19 ماہ کی کم ترین سطح 38 ہزار 645 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا جس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام رہی جبکہ جمعے کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے حدبیہ پیپر ملز کا فیصلہ حکومت کے حق میں آنے سے سرمایا کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر اپنا سرمایا لگانا شروع کردیا جس کے باعث مارکیٹ کو کچھ سہرا ضرور ملا، مگر پانچ روز میں مجموعی طور پر مارکیٹ 434 پوائنٹس نیچے آگئی اور انڈیکس 39 ہزار 80 پوائنٹس سے 38 ہزار 645 کے لیول پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران بیرون سرمایا کاروں نے 89 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کیے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی گئی تھی۔