تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ڈٹ گئے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہڑتال

Businessman Strike

Businessman Strike

لاہور/ ملتان / گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ملک بھر کے تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ڈٹ گئے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہڑتال کر دی ، کراچی کے تاجر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ڈٹ گئے ہیں ، تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بنکوں سے پیسے نکال لیں گے ۔ لاہور میں تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو جبر قرار دیتے ہوئے آج ہڑتال کر دی ہے ، لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاؤن کی کال کے بعد بازار اور مارکیٹیں بند ہیں۔ گوجرانوالہ کے تاجر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے بھی ہڑتال کر دی ہے ، سرگودھا کے تاجروں نے بھی آٹھ جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملتان میں بھی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے آج 3 بجے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔