عمران کو جہاں سے ووٹ ملے وہاں جائیں، خواجہ سعد رفیق

Khwaja Saad Rafique

Khwaja Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے، کہا کہ عمران خان جہاں سے ووٹ ملے ہیں وہاں جاؤ، وہاں جاتے نہیں، کبھی ہم پر حملہ کرتے ہیں کبھی دھرنا دیتے ہیں۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے چوہے ان سے ختم نہیں کیے جاتے اور یہ ڈینگی کنٹرول کرنے والوں کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ عمران خان کو سیاست سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

عابد شیر علی بھی پیچھے نہیں رہے، فیصل آباد میں کہا کہ عوام کی مدد سے عمران خان کو سڑکوں پر لائیں گے۔