سی پیک کا افتتاح: دشمنوں کے عزائم خاک، ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالر و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے سی پیک منصوبے کی افتتاح کو ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے افتتاح سے ثابت ہو گیا کہ قوم دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں، دشمن پوری دنیا میں پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈوں میں سرگرم ہیں۔

شاہ نورانی کے مزار میں دھماکہ اور شیعہ سنی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا مقصد بھی سی پیک کے منصوبے کو سپوتاژ کرنا تھی ، پوری قوم نے متحدہوکر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیاہے،بمبھر سیکٹر میں دشمن کی جارحیت بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیا ن رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سی پیک منصوبے کی افتتاح کو ترقی کا سنگ میل اور خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم پاکستان نوازشریف اور پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے جن کی کوششوں سے آج سی پیک کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا اور دشمنوں کے تمام تر عزائم خاک میں مل گئے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبہ بلاشبہ ملکی تعمیروترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا پوری قوم کو دعاکرنی چاہیے اللہ تعالیٰ اس کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے کیونکہ دشمن قوتیں کبھی نہیں چاہتی ہیں کہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوں ،انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں اس وقت متحد ہوکر وطن عزیز کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں جس کیلئے پروپیگنڈوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے بھارتی ہمنواء پڑوسی ممالک بھی سی پیک کیخلاف عالمی سازشوں میں شانہ بشانہ ہیں ،بمبھر سیکٹر میں بھارتی جارحیت سی پیک منصوبو ں کے افتتاح سے بوکھلاہٹ کی علامت ہے،جار حیت کامنہ توڑجواب دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن جانتے ہیں جب تک ہماری قوم متحد ہے دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی یہی وجہ ہے کہ ایک بار شہر قائد میں فرقہ وارانہ قتل عام کا سلسلہ جاری تو دوسری جانب شاہ نورانی کے مزار حب پر دھماکہ کرکے قمتی انسانی جانوں کا نقصان پہنچا کر عوام میں قائم مثالی اتحاد کی فضاء کو ختم کرنے کی بھر پور کوششیں شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کی گوادر پورٹ میں افتتاح سے ایک روز قبل ہی دشمن عناصر کی جانب سے مزار پر مذموم کاروائی کی گئی جو یقیناًایک سانحہ اور افسوسناک تھا،جس میں 60سے زائد بچے خواتین اور عوام الناس نشانہ بنے ، انہوں نے کہاکہ قوم کی طرح سیاستدان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی متحد ہوکر ملکی ترقی وخوشحالی کا ضامن سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے دشمنوں کی سازشوں کا سمجھتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔