سی پیک منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پڑوسی پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے اس وقت سے پڑوسی ملک اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد پاکستانی کی علاقائی حیثیت میں اضافہ ہوگا اور ون بیلٹ ون روڈ کی چینی منصوبے کی حقیقی تصویر پاکستان میں نظر آئے گی اور اس کی تکمیل کے بعد ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید درست ہے لیکن ہمارے مخالفین صرف ہماری سیاست پر تنقید کریں قومی منصوبوں کو بخش دیں۔