سی پیک منصوبے، 4 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 1 کروڑ 23 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) سی پیک منصوبے کی بدولت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ، سیمنٹ مینوفیکچرز کے مطابق چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی کھپت 1 کروڑ 23 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

پاک چین اقتصادری راہ داری منصوبوں کے بدولت سیمنٹ کی مقامی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جولائی سے اکتبور کے دوران مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت 23 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 23 لاکھ ٹن رہی جبکہ برآمدات 18 فیصد سے گھٹ کر صرف 16 لاکھ 95 ہزار ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ نہ ہوتی تو فروخت میں مزید اضافہ دیکھا جاسکتا تھا۔

ایسو سی ایشن کا کہنا کہ پاکستانی سیمنٹ اپنی اعلیٰ کوالٹی کےباعث بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے، مگر اضافی ڈیوٹی کے سبب یہ بھارت کی منڈیوں میں کافی مہنگا ہے، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے ایسو سی ایشن نے حکومت سے درآمدی سیمنٹ اور کلنکر کی پر عائد ڈیوٹیز میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔