سی پیک منصوبے کے دشمن ہی اصل میں ملک و قوم کے دشمن ہیں : قیصر امین بٹ

China-Pakistan Corridor Plan

China-Pakistan Corridor Plan

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال حاجی قیصر امین بٹ القادری نے راوی روڈ آفس لاہور میں مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے سے ملک کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اور اس منصوبے کی اندرونی و بیرونی دشمن ہی اصل میں ملک وقوم کے دشمن ہیں، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیا دت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منازل بہت تیزی سے طے کررہاہے ، پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج کھل کر سامنے آچکا ہے۔

حاجی قیصر امین بت کا کہنا تھاکہ حمزہ شہباز شریف نوجوان لیگی کارکنوں کے دل کی دھڑکن ہیں اور تمام ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اس موقع پر ملک فیصل ، شاہدبیگ، حبیب میاں، اویس منور اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ممبر ایڈوائزری لاہور رضوان الحق مرزا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور