کیڈٹ کالج سانگھڑ نے شوٹنگ بال میچ جیت لیا

 Shooting Ball Association

Shooting Ball Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاھئیے تاکہ وہ ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیںان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر قیصر علی جتوئی سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے ٹنڈوالہیار میں ہونے والے شوٹنگ بال کے نمائشی میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

ٹنڈوالہیار کے دورے پر آئی ہوئی کیڈٹ کالج سانگھڑکی شوٹنگ بال ٹیم نے شوٹنگ بال کا نمائشی میچ جیت لیا میچ کو سینئر نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سردار عبدالشکور تھبو نے آرگنائز کیا نمائشی میچ کیڈٹ کالج سانگھڑ اور بخاری کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا، نمائشی میچ کے مہمان خصوصی سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

بیسٹ آف تھری پر مشتعمل میچ کیڈٹ کالج سانگھڑ نے بخاری کلب حیدرآباد کو 1-2 سے شکست دے کر جیت لیا، میچ کا اسکور 16-14 ،10-16 اور 16-11 رہا، دونوںٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے کیڈٹ کالج سانگھڑ شوٹنگ بال ٹیم کے کپتان بلاول احمد کو ونر ٹرافی اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد کے کپتان حسیب بھٹی کو رنر ٹرافی پیش کی دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات بھی دیئے گئے، اس موقع پر کیڈٹ کالج سانگھڑ کے اسپورٹس آفیسر محمد یونس کیڈٹ کالج ٹیم کے کوچ عاشق الہی سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سردار فتح محمد تھبو اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے نمائشی میچ کو محبوب میمن، حاجی ہدایت اور محسن تھبو نے سپروائز کیا۔