کیلیفورنیا :سابق ملکہ حسن کو دھمکانے پر گلوکار کرس برائون گرفتار

Chris Brown Arrested

Chris Brown Arrested

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) سابق ملکہ حسن کی شکایت پر لاس اینجلس پولیس نے 11 گھنٹے محاصرے کے بعد گلوکار کرس براؤن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انہیں رات تین بجے ایک خاتون کی فون کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ گلوکار براؤن نے ان پر پستول تانی ہے ۔ پولیس نے خاتون کی شناخت سابق مس کیلیفورنیا بیلی کیورن کے نام سے کی ہے۔

بیلی کے مطابق وہ ایک ویڈیو کے آڈیشن کے لئے براؤن کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے ایک مہمان کے ہیروں کی تعریف کی جس پرانہوں نے ان پر پستول تانی ۔ پولیس کا کہنا ہے براؤن نے ان کی کسی کال کا جواب نہیں دیا جس پر انہوں نے وارنٹ حاصل کیا ۔ آخر کار براؤن نے باہر آکر گرفتاری دے دی۔