کیلیفورنیا: رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے 6 افراد ہلاک

Building Falling

Building Falling

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) حکام کے مطابق حادثہ کیلی فورنیا کے شہر برکلے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں رات ایک بجے کے قریب ‘ لائبریری گارڈنز’ نامی رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے ایک فلیٹ کی بالکونی گرنے کی اطلاع ملی تھی۔

آئرلینڈ کی وزیرِ خارجہ چارلی فلینیگن نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد آئرش طلبہ ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے میں ہے۔