کیلی فورنیا کی مساجد کو نفرت آمیز خطوط

California Mosque

California Mosque

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکہ میں شہری حقوق کی ایک تنظیم نے ریاست کیلی فورنیا کی تین مساجد کو نفرت آمیز خط بھیجے جانے کے بعد اضافی پولیس تفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

ان خطوں میں مسلمانوں کو ’نیچ اور گندا‘ کہا گیا ہے اور انہیں امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

نفرت بھرے اس خط میں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو صاف کر دیں گے۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے معاملے کی پولیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل نے اسے مذہبی کمیونٹی میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کرنے والا قدم قرار دیا ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ زیادہ تر مسلمان امریکہ کے خلاف تشدد کی حمایت کیوں کرتے ہیں تب تک مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے۔

اس بیان پر ان کی کافی مذمت بھی ہوئی تھی۔