کیلیفورنیا میں طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک تین زخمی

Plane Crash in California

Plane Crash in California

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا میں سیسنا 310 طیارے نے ریورسائیڈ سے اُڑان بھری تھی اور یہ سان ہوزے جارہا تھا لیکن راستے میں خرابی کی وجہ سے آبادی پر گرگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک خاتون ہی کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ باقی چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے کے گھروں پر گرنے کی وجہ سے مزید دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔