کیلی فورنیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں 1 قیدی ہلاک

California Jail

California Jail

ساکرامنٹو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 1 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق کیلی فورنیا کے ساکرامنٹو جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، جس سے جیل میں شدید بد نظمی پیدا ہو گئی، اس دوران قیدیوں کے درمیان جھڑپ میں 1 قیدی ہلاک بھی ہو گیا۔

جبکہ چاقو کے زخم لگنے سے 5قیدی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل انتظامیہ کے اہلکار محفوظ رہے اور کیلی فورنیا کے اس جیل میں 2300قیدی موجود ہیں۔