تین اہم کالز ٹریس، سانحہ صفورا چورنگی میں را ملوث نکلی

RAW

RAW

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں “را ” کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، تفتیشی اداروں نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سانحے کے حوالے سے اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں۔

44 بے گناہوں کے قتل نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے سانحہ کراچی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے ہیں ۔ اس حوالے سے تین اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں جن میں سے ایک کال میں واضح طور پر کہا گیا کہ کام ہوگیا اہم شواہد ملنے کے بعد تفتیشی اداروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سانحے میں کسی نہ کسی حوالے سے ملوث ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھری بس کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے لیے پیشہ ور ٹارگٹ کلرز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ تفتیشی ادارے اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو جلد سامنے لائے جائیں گے۔