کیمرون: بوکو حرام کیخلاف آپریشن، 900 مغوی رہا،100 دہشت گرد ہلاک

Boko Haram Operations

Boko Haram Operations

کیمرون (جیوڈیسک) مغویوں کو سرکاری سرپرستی میں ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا، فوج کے ترجمان کرنل دیدر بجیک کے مطابق آپریشن نائجیریا کی سرحد کے قریب کیا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان مغویوں میں نائجیریا سے اغواء ہونے والی سکول کی وہ 200 طالبات بھی شامل ہیں یا نہیں کہ جنہیں پچھلے سال ایک سکول میں حملے کے دوران اغواء کیا گیا تھا، کیمرون حکام کے مطابق آپریشن میں ریجنل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔