کینیڈا : طیارہ تباہ ہونے سے سابق وزیر سمیت 7 افراد ہلاک

Plane Crash

Plane Crash

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں جزیرہ کیوبیک میں طیارہ تباہ ہونے سے سابق وزیر سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ایلز ڈیلا میڈیلین ایئر پورٹ پر اترنے سے پہلے جہاز زبرردست ہواؤں اور برفباری کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، واقعے میں سابق وزیر جین لیپری اور ان کے خاندان کے سات افراد مارے گئے۔

یہ تمام افراد سابق وزیر کے والد کے جنازے پر جا رہے تھے۔ انسٹھ سالہ سابق وزیر ٹی وی چینلز پر سیاسی تجزیہ کار کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔