کینیڈا: ساحل پر ستائیس افراد سے بھری کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک

Canada Boat Sank

Canada Boat Sank

برٹش کولمبیا (جیوڈیسک) کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے ساحل پر ستائیس افراد سے بھری کشتی ڈوب گئی، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں وہیل مچھلی کے نظارے کے لئے جانے والی ستائیس افراد سے بھری کشتی اُلٹ گئی، حادثے میں تین جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ، کینڈین براڈ کاسٹ کارپوریشن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ریسکیو وکٹوریہ کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے افراد کی تلاش جاری رہے گی اور ہم اس بات کو یقینی بناہیں گے کہ کشتی میں موجود تمام افراد کے بارے معلومات حاصل کر کہ فراہم کر سکیں یہ جگہ وہیل مچھلی کو دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہے اور اکثر لوگ یہاں کے دورے کرتے ہیں۔