کینیڈا: تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Plane Crash

Plane Crash

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا کی شاہی فضائیہ سے وابستہ سی ایف 18 قسم کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو نے سے اس میں سوار پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

فضائیہ کے بیان کے مطابق ، یہ طیارہ صوبہ البرٹا سے ملحقہ کولڈلیک نامی شہر سے اپنی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو کہ ساسکاچ وان صوبے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں۔

کینڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تفتیش شروع کروانےکا اعلان کیا ہے۔