کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

Canada Forest Fire

Canada Forest Fire

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آگ سے تیل کی تنصیبات کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، آگ البرٹا سے متصل صوبے تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے، حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے تیل کی تنصیبات کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ البرٹا کے متصل صوبے ساسکچیوان تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آگ نے اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار ہیکٹر رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ آگ کی وجہ سے فورٹ میک مرے شہر سے اب تک 88 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ 500 فائر فائٹرز اور 15 ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس شدید آگ کے نتیجے میں 1600 کے قریب مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ فورٹ مک مرے کینیڈا کے تیل پیدا کرنے والے علاقے میں ہے اور آگ کی وجہ سے تیل کی ایک تہائی پیداوار روک دی گئی ہے۔