کینیڈا کے جنگلات میں 112 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، درجنوں گھر جل گئے

Canada Forest

Canada Forest

ٹورانٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے دو صوبوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، درجنوں گھر جل کر خاک ، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

برٹش کولمبیا اور سسکیچون کے جنگل میں ایک سو بارہ مقامات پر آگ لگ گئی، حکام کے مطابق تیرہ ہزار لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

آگ لگنے سے متعدد گھر جل گئے ، ایک ہزار فوجی ، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانی کی کوشش کر رہے ہیں ، آگ بجھانے کے لیے طاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔