کینیڈا: گھر میں دھماکے سے ایک ہلاک ، نو زخمی

Home Explosion

Home Explosion

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گھر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹورنٹو میں واقع گھر دھماکے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ، واقعے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے قریبی مکانات کو خالی کروا کر علاقے کو بند کر دیا ۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔