کینیڈا میں شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں سے اسپرے

Red Pepper-Spray on Refugees

Red Pepper-Spray on Refugees

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ یاؤ نے شامی مہاجرین پر سرخ مرچوں کے اسپرے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

گزشتہ روزاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ہمارا رد عمل ہے نہ ہی یہ والہانہ استقبال کا انداز ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب حال ہی میں کینیڈا آنے والے شامی مہاجرین کیلیے ایک خیرمقدمی تقریب ہونے والی تھی کہ ایک نامعلوم بائیسکل سوار نے ان پر سرخ مرچیں پھینک دیں جس سے انھیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔