نہر اپرجہلم سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ کھنڈرات میں تبدیل، نئی گاڑیوں کے انجن تباہ

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

سرائے عالمگیر (انعام الحق مرزا) نہر اپرجہلم سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ کھنڈرات میں تبدیل، نئی گاڑیوں کے انجن تباہ،ایمبولینس اور سکول گاڑیوں نے موت کے کنویں جیسے کھڑ کھڑ ٹک ٹک کی چیخ و پکار شروع کر دی مگر افسوس زمہ داروں مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسی پر کار بند ، ان خیالات کا اظہار معروف کالمسٹ و جرنلسٹ صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخباری بیان میں کیا اور کہا شہید جرنل ضیاء الحق نے نام سے منسوب نہر اپرجہلم سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ ” ناکارہ ہو گیا ہے اور چلنے والی تمام گاڑیوں کو ناکارہ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا یونین کونسل پوران کی حدود سے گزرنے والہ روڈ 21ویں صدی کی بجائے 19 ویں صدی والہ روڈ لگتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ احکام اور سیاسی لیڈروں سے نہر اپرجہلم سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ پر نظر کرم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تا کہ روڈ پر گزرنے والی گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ورکشاپ نہ جانا پڑے۔