نہروں میں زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگاروں کا محکمہ آبپاشی کے دفتر کے سامنے دہرنا

Abadgaron Ka Ehtijaji Muzahira, Dadu

Abadgaron Ka Ehtijaji Muzahira, Dadu

دادو (فیاض جعفری) دادو کی جاگیر مائینر نہر میں مسلسل زرعی پانی کی قلت کیخلاف سینکڑوں آبادگاروں نے ہاتہوں میں وال پوسٹر اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کر کہ محکمہ آبپاشی کے دفتر کے سامنے دہرنا دیکر سخت نعرے بازی کی۔

اس موقع پر آبادگاروں نصیر شیخ، محمد آچر پنہور، غلام حسین ببر دیگر نے کہا کہ دادو کی جاگیر مائینر نہر سمیت دیگر نہروں میں گذشتہ کئی سالوں سے زرعی پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے آبادگاروں کی زرعی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے عملدار زرعی پانی من پسند افراد کو رشوت کے عیوض فروخت کررہے ہیں او ر رشوت نہ دینے والے آبادگاروں کو مسلسل ذہنی پریشان کیا جارہا ہے جوکہ سراسر ظلم ہے،آبادگاروں نے وزیراعلیٰ سندہ، صوبائی وزیر آبپاشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور نوٹیس لیکر جاگیر مائینر نہر سمیت دیگر نہروں میں زرعی پانی کی قلت کو ختم کر کہ زرعی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے۔