نون لیگی امیدوار غنڈہ گردی اور پولیس گردی کے ذریعے بلدیاتی الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ افتخار چودھری

Iftikhar Chaudhry Speech

Iftikhar Chaudhry Speech

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے گزشتہ روز پنڈی شہر کی مختلف یو سی میں پارٹی کے امیدواروں کی انتحابی مہم میں بھرپور حصہ لیا یو سی ٤٤ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چودھری نے کہا کہ نون لیگ دہشت گردی سے یہ سیٹ جیتنا چاہتی اور لاہور کی طرح اپنے امیدوار کو بلامقابلہ منتحب کروانا چاہتی ہے جس کی کوششوں کو عامر رفیق چودھری راجہ طارق اور ساتھیوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے یو سی ٢٦ کے بڑے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران نالی نلکے کی سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے امیدواروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ نادار اور غریب لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھیں۔

انجینئر افتخار چودھری کے علاوہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رضا شاہ نے بھی خطاب کیا اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کیا۔یاد رہے پنڈی شہر میں انجینئر افتخار چودھری اور ان کے رفقاء پارٹی کے امیدواروں کے لئے بھرپور انتحابی مہم چلا رہے ہیں۔