این اے 120 کے امیدوار اور کابینہ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے: وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

مری (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر سینئر نون لیگی رہنماؤں سے طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے نہایت مختصر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی کابینہ کیلئے حتمی نام طے نہیں کئے گئے اور وزراء کے پورٹ فولیوز سے متعلق حتمی فیصلہ بھی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی این اے 120 کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا، پروٹوکول نہیں لینا چاہتا لیکن بدقسمتی سے سکیورٹی کا خیال رکھنا پڑتا ہے، حلقے کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی والے اجازت نہیں دے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، حکومت کی ترقیاتی پالیسیاں جاری رہیں گی، ہم نے جمہوریت کے تسلسل کو صرف 4 روز میں بھاری اکثریت سے بحال کیا۔