مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر

 Raja Mohammad Siddique

Raja Mohammad Siddique

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) آزاد کشمیر کے الیکشن پاکستان مقیم مہاجرین کی نشست ایل اے 35 جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق چھ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری حمید پھوٹی ہیں، پندرہ حلقوں کے نتائج باقی ہیں،تاہم مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق بھاری لیڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر الیکشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں واہ کینٹ ٹیکسلا کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار پی ٹی آئی کے چوہدری حمید خان ہیں ، غیر حتمی اور غیر سرکاری تائج کے مطابق اس وقت مسلم لیگ ن کے امیدوار چھ ہزار کی لیڈ کے ساتھ کامیابی کے چند بام پر کھڑے ہیں۔

واہ کینٹ ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید ، راجہ سرفراز اصغر، راجہ محمد سعید اور راجہ محمد ایوب نے راجہ محمد صدیق کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا کامیابی دلا کر ثابت کردیا ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، انھوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی قائد چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا،یاد رہے کہ کشمیری مہاجرین کی نشست پر اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے مابین تھا ، جبکہ پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038