کینو کی پیداوار میں کمی کے باعث برآمدات میں 5 فیصد تک کمی

Canoe

Canoe

کراچی (جیوڈیسک) کینو کی پیداوار میں کمی کے سبب اسکی برآمدات میں 5 فیصد تک کی کمی ہو گئی۔

رواں سیزن میں اب تک 7 کڑوڑ 34 لاکھ ڈالر مالیت کے تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن کینو برآمد کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 7 کروڑ 92 لاکھ ڈالر مالیت کے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد کینو برآمد کیے گئے تھے۔

دوسری جانب کینو کی پیداوار میں کمی کے باعث رواں برس اس کی برآمدات کا ہدف دو سے ڈھائی لاکھ ٹن رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان نے 3 لاکھ ٹن کینو برآمد کئے تھے۔

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے سابق چئیر مین عبد المالک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس کینوں کی پیداوار متاثر ہونے سے اسکی برآمدات میں اب تک 5 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان روس ،انڈونیشیا، ملائیشیا، یو اے ای اور دیگر ممالک کو کینو برآمد کرتا ہے۔