کینوں کی فصل میں کمی، رواں برس برآمدات میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کمی

Sangtra

Sangtra

کراچی (جیوڈیسک) کینوں کی فصل میں کمی کے باعث رواں برس برآمدات میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کمی جبکہ اس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

فروٹس اینڈ ویجٹبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں کینوں کی برآمدات میں کمی پر توجہ دلائی گئی ہے۔

ایکسپورٹرز کے مطابق رواں برس صرف 2 لاکھ ٹن کینوں برآمد کیے جا سکیں گے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 19 کروڑ ڈالر مالیت کے 3 لاکھ 50 ہزار کینوں برآمد کیے گئے تھے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر کینوں کی فصل کو در پیش خطرات سے نمٹا نہیں گیا تو برآمدات اور کم ہوجائے گی جبکہ اس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد بے روگار ہو جائیں گے اس حوالے سے کئی مرتبہ حکومت کو توجہ دلائی جا چکی ہے مگر بدقسمتی سے اب تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔