کیپ ٹاون ٹیسٹ: پروٹیز نے بھارت کو 72 رنز سے شکست دے دی

Cape Town Test

Cape Town Test

کیپ ٹاون (جیوڈیسک) گھر کے شیر جنوبی افریقہ میں ڈھیر ہو گئے، کیپ ٹاون ٹیسٹ میں پروٹیز نے بھارت کو بہتر رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

کیپ ٹاون ٹیسٹ کے چوتھے دن بولرز کا راج رہا، باونسی ٹریک پر مجموعی طور پر اٹھارہ وکٹیں گریں۔ 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ کے ستون زمین بوس ہو گئے۔

پوری ٹیم نے 135رنز پر گھٹنے ٹیک دیے، کپتان ویرات کوہلی نے 28 اور روی ایشون نے 37 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ ورینو فلیندرنے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔