کیپیٹل ریجن ڈنمارک کی صدر کا دورہ منہاج القرآن ڈنمارک۔ اقلیتوں کی صحت کے مسائل کے موضوع پرپروگرام میں شرکت

کوپن ہیگن (نمائندہ خصوصی) منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور پاک ڈین اکیڈمی نے ڈنمارک میں اقلیتوں کو درپیش صحت کے مسائل کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد ڈینش گورنمنٹ تک ان مسائل کا پہنچانا اور ان مسائل کے حل کا مطالبہ کرنا شامل تھا۔ اس پروگرام کی مہمان خصوصی کیپٹل ریجن کی صدر، Sophie Hæstorp Andersen تھیں مہمان خصوصی نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مرکز پر موجود شعبہ جات کا دورہ بھی کیا انہوں نے مرکز کے بک سنٹر اور شعبہ تعلیم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری ، محترم فیصل نجیب صاحب نے اس پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیے۔ منہاج میڈیکل کونسل کے ڈاکٹر اور منہاج القرآن انٹرنینشل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد ، جو کوپن ہیگن یونیورسٹی میں لیکچرر ہونے کے ساتھ ساتھ بطور پروفیشنل ڈاکٹر کام بھی کرتے ہیںنے اپنی خصوصی بریفنگ میں ان مسائل پر روشنی ڈالی جن کا عموما پاکستانی کمیونٹی کو سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے چند تجاویز بھی پیش کیں۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اس پروگرام کے توسط سے انکی ملاقات منہاج میڈیکل کونسل کے اراکین سے بھی ہوئی، جس میں خواتین ڈاکٹرز سمیت ڈنمارک میں صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے بہت سارے پاکستانی نژاد ڈاکٹرز شامل ہیں۔

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK

President Capital Region Visited MQI-DK