سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک نے 1290 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کے باعث اسٹیٹ بینک نے 1290 ارب روپے فراہم کر دیئے۔

مرکزی بینک نے سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی۔

فنڈز کی فراہمی5 اعشاریہ 76 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔