سرمائے کی قلت، سٹیٹ بینک نے سات سو چورانوے ارب فراہم کر دیئے

Rupees

Rupees

اسلام آباد (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے سات سو چورانوے ارب روپے فراہم کر دئیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود سات اعشاریہ نو پانچ فیصد طے پائی۔

سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے آٹھ سو نو ارب روپے کی پیشکشں فراہم کیں۔