کیپٹن جیک سپیرو کا برسبین میں چلڈرن ہسپتال کا دورہ، بچوں کے ساتھ ہلہ گلہ

Jack Sparrow With Child

Jack Sparrow With Child

برسبین (جیوڈیسک) بحری قزاق کا نام سنتے ہی لوگوں کے دل میں خوف بھر جاتا ہے لیکن یہ کوئی عام بحری قزاق نہیں۔

بلکہ ہالی ووڈ کی تاریخ کے کامیاب اداکار جونی ڈیپ ہیں جو ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ ان کے ہزاروں مداحوں کی اس وقت چاندی ہو گئی۔

جب جونی ڈیپ اپنے شہرہ آفاق کردار کیپٹن جیک سپیرو کے لباس میں برسبین کے ایک چلڈرن ہسپتال میں پہنچ گئے۔ کیپٹن جیک سپیرو کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں میں جوش دیدنی تھا۔ جونی ڈیپ نے اپنے مخصوص انداز میں بچوں کے ساتھ ہلہ گلا کیا۔